Sunday, June 19, 2016

آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہیں ...! کیپٹن بلال ظفر جوانی میں شہید ہوتا ہے

آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہیں ...!
کیپٹن بلال ظفر جوانی میں شہید ہوتا ہے ، شہادت سے ایک روز قبل اپنے دوست کیپٹن راحیل سے کہتا ہے دیکھنا تم غازی ہوگے اور میں شہید ہوں گا
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہیں ...!
سیکنڈ لیفٹیننٹ اسد اظفر وزیرستان میں سینے پر گولی کھاتا ہے ، محاذ پر جانے سے پہلے ماں سے کہتا ہے " میری شادی کی باتیں نہ کیا کرو میں نے ویسے بھی شہید ہوجانا ہے ".
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہیں ...!
میجر جنرل ثنا الله نیازی گرم محاذ پر خود آگے جاتا ہے . اور ریموٹ بم حملے میں شہید ہوجاتا ہے .
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہیں ...!
کیپٹن علی نواز اپنی ماں کو اپنی پسند کا بتاتا ہے کہ میں اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، کزن بھی پیار کرتی ہے خاندان میں شادی کی تیاری چل رہی ہوتی ہے تین دن بعد علی نے آنا ہوتا ہے پر جس دن مہندی ہوتی ہے اس دن علی وزیرستان میں شہید ہوجاتا ہے .
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہیں ...!
ایس پی امتیاز سرور کا اکلوتا بیٹا کپتان سلمان سرور ، باڑہ خیبر ایجنسی میں شہید ہوتا ہے ، ماں باپ کا اکلوتا لخت جگر .. بوڑھے باپ نے جوان بیٹے کا جنازہ اٹھایا
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہیں ...!
سپاہی رضوان احمد بلوچستان میں شہید ہوئے ، جس دن جسد خاکی گھر آیا ایک اس دن ان کے گھر ماتم ہوا اور پھر جب تین ماہ بعد اسکے پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو پہلے سے زیادہ ماتم برپا ہوا
آپ ٹھیک کہتے ہو پاک فوج ڈالر کے لئے لڑتی ہیں ...!
لیفٹیننٹ سلیم انجم مقام شہادت سوات .. اسکی ماں آج بھی اسکا انتظار کر رہی ہے .
! ٹھیک کہتے ہو ڈالر کے لئے ہی تو لڑتی ہیں ...!
آئی ایس آئی ... جاتے ہیں کچھ سروس کرتے ہیں کچھ دوران سروس کسی اور کام میں سلیکٹ ہوجائیں تو گھر والوں کو خبر ملتی جوان بیٹا اب نہیں رہا . لاش بھی نہیں ملی اور پھر وہ شخص ماں باپ کے ہوتے ہوئے بھی دنیا سے گمنام ہوا پھرتا ہے ، کہیں موت آجاۓ تو لاوارث لاشوں میں کبھی دفنا دیا جاتا ہے اور کبھی جلا دیا جاتا ہے کبھی اسکی لاش لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے کوئی رکھ لیتا ہے ، دل آنکھیں گردے نکال لئے جاتے ہیں .
پر کوئی بات نہیں یہ سب ڈالر کے لئے ہی تو کرتے ہیں .
آپ لوگ بلکل ٹھیک کہتے ہو سب کچھ ڈالر کے لئے ہی تو کرتے ہیں...!
کتنے نام گنواؤں؟
سپاہی غلام مرتضیٰ ، کیپٹن نجم ریاض ، کیپٹن راشد حکیم ، سپاہی الله ڈنو ، میجر عابد مجید ، سپاہی محمد اخلاق .....
گیاری سیکٹر کی لہو کو جما دینے والی سردی ہو یا تھر کے ریگستان ، وزیرستان کے پہاڑ ہوں ، سیالکوٹ کی فائرنگ رینج ہو یا سیلاب کی تباہی کے بعد سب سے پہلے عوام کی مدد کو پہنچنا ہو ، زلزلہ ہو یا تھر کا قحط ... یہ ہر جگہ ڈالر کے لئے ہی تو جاتے ہیں . گیاری کی ٹنوں برف تلے دب کر شہادت ڈالر کے لئے ہی تو تھی . صوابی کا کیپٹن کرنل شیر خان ڈالر کے لئے ہی تو ہندوستانی آرمی میں گھس کر انکے سپاہیوں کو پاکستانی زمین پر قدم رکھنے سے روکتا ہے .
بس ایک آپ ہی تو ہو جو فیس بک پر یا ٹی وی چینلز کے ٹھنڈے اے سی روم میں بیٹھ کر فی سبیل الله پاکستانی قوم کی خدمت کر رہے ہو .

No comments:

Post a Comment