Saturday, June 4, 2016

پاکستانی ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کیلئے ہندوستانی ایئرپورٹس پر میزائل نصب کئے جارہے، امریکہ پاکستان دشمنی میں انڈیا سے بھی آگے نکل گیا :حافظ سعید

لاہور)نیوز ڈیسک(امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کیلئے ہندوستانی ایئرپورٹس پر میزائل نصب کئے جارہے ہیں، امریکی ڈرون طیارے بھی وہاں موجود ہیں اوراسرائیلیوں کوبھارتی ایئرپورٹس پر لا کر بٹھایاجارہا ہے،دفاع پاکستان کونسل دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے وسیع تر اتحاد قائم کرے گی اور ملک گیر تحریک کے ذریعہ قوم کو دشمنکے مذمو م عزائم سے آگاہ کیا جائے گا۔چوبرجی چوک میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی 10نئی ایمبولینس گاڑیوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعیدکا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان دشمنیمیں انڈیا سے بھی آگے نکل گیا ہے، بلوچستان میں ڈرون حملہ ایک ریہرسل اور پاکستان کا ردعمل جاننے کیلئے تھا،ان کا اصل ٹارگٹ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے،وطن عزیز پاکستان اس وقت سخت خطرات سے دوچار ہے اور امریکہ، بھارت اور اسرائیل مل کر اس کے ایٹمی پروگرام کو نقصانات سےدوچار کرنے کیلئے خوفناک سازشیں کر رہے ہیں،ان حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ پورے پاکستان میں لوگوں کو خطرات سے نمٹنے کیلئے ذہنی طور پر تیار کریں، جب قوم بیدار ہوتی ہے تو پھر ان پر حملہ کرنا مشکل ہو تا ہے،ہم نے لوگوں کو جگانا اور دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون طیارے امریکی استعمال ہو رہے ہیں اور سازشیں یہودی کر رہے ہیں،امریکیوں اور اسرائیلیوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت انڈیا میں جگہ دی گئی ہے،بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے ملک میں وسیع پیمانے پر اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں کسی کے سامنے جھکنا نہیں بلکہپاکستان کو مضبوط بنانا ہے تا کہ یہ ملک دوسروں کا دست نگر بن کر نہ رہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ کے موجودہ حکمرانوں کا اقتدار ختم ہو رہا ہے۔ اس لئے وہ جاتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوئی مذموم حرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے جس طرح پہلے دشمن کی سازشیں ناکام کیں اب بھی ان شاء اللہ اسی طرح انہیں ناکامیوں سے دوچار کرے گا، ضرورت اسامر کی ہے کہ قوم دشمن کے مقابلہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے۔ انہوں نےکہاکہ انگریز نے خطہ میں حکمرانی کیلئے مسلمانوں کو باہم لڑایا اور مذہب کی بنیاد پر فرقہ واریت کو پروان چڑھایا گیا،اسی طرح دوسراکام سیاست کو دین سے الگ کرنے کا کیا گیا، جماعۃالدعوۃ مسلمانوں کو متحد اورفرقہ واریت میں تشددختم کرنے کیلئے دعوت و اصلاح کا کام کر رہی ہے، اس کیلئے مسلسل ذہن سازی کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے، مسلم حکمران دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے امریکہ و یورپ کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں، وہ جن سے امیدیں وابستہ کرتے ہیں وہی تو درحقیقت دنیا میں دہشت گردی پروان چڑھارہے ہیں، مغرب کے سرمایہ دارانہ اور استحصالی نظاموں سے مسلمانوں کو حقوق نہیں ملیں گے۔حافظ محمد سعیدکا کہنا تھا کہ لاہور میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کی تعداد 70ہو گئی، تھرپارکر سندھ اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں ریلیف سرگرمیاں جاری رکھیں گے،ضلع او ر تحصیل کی سطح پر ایمبولینسوں کا نیٹ ورک پھیلا رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment